جانئیے! شاہ رخ خان سے پہلے کس سپراسٹار کو فلم ’چک دے انڈیا‘ آفر ہوئی ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ سپر اسٹار شاہ رخ کی کامیاب ترین فلم چک دے انڈیا ان سے قبل دبنگ سلمان خان کو آفر کی گئی تھی ، لیکن انہوں نے اسے کرنے سے انکار کر دیا۔شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا میں کوچ کے مرکزی کردار کے لیے پہلے سلمان خان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن سلمان نے فلم کرنے سے انکار کر دیاتھا۔
فلم سلطان کی پروموشن کے دوران کسی نے ان سے پوچھا کہ انھوں نے ’چک دے انڈیا‘ کیوں ٹھکرائی تھی تو سلمان نے مذاق میں کہا تھا کہ انھوں نے یہ فلم اس لیے نہیں کی تھی تاکہ شاہ رخ کو بھی کوئی اچھی فلم مل جائے گی۔


دوسری جانب بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ “چک دے انڈیا “ان کے فلمی کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی۔“چک دے انڈیا” کے 15 سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل مگر کامیاب پروجیکٹ تھا۔
بالی وڈ کنگ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے کلائمیکس پر اعتراض تھا اسی لئے وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ دبنگ اسٹار سلمان خان اسی بنیاد پر فلم مسترد کرچکے تھے۔


بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز سے قبل انہیں گمان بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو پائے گا لیکن ٹیم نے ثابت کیا، فلم نے بہت اچھا بزنس کیا، اسکرپٹ اور پرفارمنس سمیت ہر حوالے سے داد سمیٹی۔

واضح رہےکہ 2007 میں ریلیز ہو نے والی فلم “چک دے انڈیا” میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انڈین وومن ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

10 hours ago