تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپے کے محصولات دیگر شعبوں سے لینے کی تیاریاں کرلی گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپے کے محصولات دیگر شعبوں سے لینے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس پالیسی کے شعبے میں ٹیکسٹائل، کھاد، چینی اور سگریٹ پر مزید ٹیکس لگانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ٹیکس، آرڈیننس کی صورت میں 24 اگست سے پہلے عائد کیے جانیکا امکان ہے۔
ایف بی آر اگلے ہفتے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوا دیگا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے ، چھوٹے تاجروں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، عارضی طور پر اس فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ رجیم پر لے گئے ہیں۔عائشہ غوث پاشا کے مطابق ستمبر تک معاملے کو مزید بہترکیا جائیگا، ایسا نہیں کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے، ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے تو جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

3 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

3 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

4 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

4 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago