مقامی عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی . پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کہا آج ملاقات کے حق میں نہیں، جمعہ کو شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے .


صرف دو دن کا ریمانڈ ہے اور قانونی ٹیم نے ملاقات کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی . پراسیکیوٹر نے مزید کہا کی قانونی ٹیم صبح ہی شہباز گل سے ملاقات کر لے، پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے . عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کی . شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ قانونی ٹیم شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتی ہے ،اجازت دی جائے .

. .

متعلقہ خبریں