’کیا آپکو لگتا ہے کہ میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں‘، بابر اعظم کا ورک لوڈ کے بارے سوال کرنیوالے صحافی سے استفسار

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اپنے سمیت سٹار کھلاڑیوں محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی پر ’ورک لوڈ مینجمنٹ‘ کے بارے میں سوال کرنے والے صحافی کو تیکھا جواب دیکر خاموش کروا دیا ۔ قومی ٹیم 12 اگست کو صبح کے اوقات میں ہالینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ ایک صحافی نے روانگی سے قبل پریسر کے دوران بابر اعظم سے ورک لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سوال کیا ۔
صحافی نے پوچھا کہ ’کیا آپ کو نہیں لگتا کہ کھلاڑی افسردہ تھے کیوں کہ کام کا بوجھ زیادہ تھا؟، تو کیا یہ اچھا خیال نہیں ہوگا اگر آپ لوگ صرف دو فارمیٹ کھیلیں‘؟ ۔ بابر اعظم نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’یہ آپ کی فٹنس پر منحصر ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں خود کو دو فارمیٹس تک محدود رکھنا چاہیے۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں؟‘۔

صحافی نے مزید کہا کہ ’کھلاڑیوں پر ورک لوڈ بہت زیادہ ہے‘۔ جواب میں بابر اعظم بولے کہ ’مجھے ایسا نہیں لگتا، اگر بوجھ زیادہ ہے تو ہم اپنی فٹنس لیول میں اضافہ کریں گے‘۔
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے کام کا بوجھ کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم نے 2022ء میں صرف 12 میچز (5 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی) کھیلے ہیں۔ پاکستان کے لیے مصروف سیزن کا آغاز ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے ہوگا اور وہ جنوری 2023ء تک ہوم اور اوے گیمز کھیلتی رہے گی۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

9 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

9 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

9 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

11 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

11 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

11 hours ago