نیویارک (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوگئی ہے . برطانوی میڈیاکے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی .
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے .