’پیسے نہیں ہیں تو شرمندہ نہ ہوں‘ سعودی ریسٹورنٹ نے سارا سال مفت کھانے کی پیشکش کردی

 

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ایک ریسٹورنٹ نے سارا سال مفت کھانے کی پیشکش کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ریستوراں نے سال بھر غریبوں کو مفت کھانے کی پیشکش کی ہے، شمالی سعودی عرب میں رفحہ گورنریٹ میں ریستوران کے دروازے پر عربی میں ایک نوٹس غریبوں کو اندر آنے کی دعوت دیتا ہے، جس پر تحریر کیا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو شرمندہ نہ ہوں، خود کو اور اپنے خاندان کو بغیر کھانے کے مت چھوڑیں، براہ کرم اندر آئیں اور جو آپ کی اور آپ کے خاندان کی ضرورت ہے لے جائیں۔

ریسٹورنٹ کے مالک بدر الشماری نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ ہم غریبوں اور کم اجرت والے افراد کو مفت میں مختلف قسم کے کھانے فراہم کرکے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اس اقدام کا مقصد مارکیٹنگ نہیں بلکہ اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے، کیوں کہ ریسٹورنٹ پر اس کے معیاری مینو اور سروس کے ساتھ پرکشش مقام کی وجہ سے پہلے ہی صارفین کا بے پناہ رش رہتا ہے، اس لیے ہمیں مارکیٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں غذائیت کے معیار کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور اس معاملے میں کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی ہے

تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ مقامات پر غیر معیاری خوراک فروخت کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، اس کے علاوہ بیمار مرغیاں فروخت کرنے کا انکشاف بھی وقتا فوقتا سامنے آنے لگا ہے جس نے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، اب ایک اور پولٹری فارم پکڑا گیا ہے جس میں بیمار مرغیاں ذبح کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔
اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے مکہ کے علاقے وادی رھجان میں غیر قانونی طور پر قائم پولٹری فارم پر چھاپہ مارا جس کی اطلاع کچھ لوگوں نے دی تھی کہ وہاں پر بیمار مرغیاں ذبح کر کے فروخت کی جا رہی ہیں، جس کے بعد کریک ڈاؤن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، تفتیشی ٹیم نے جب چھاپہ مارا تو اطلاعات درست ثابت ہوئیں۔
معلوم ہوا کہ اس دُور دراز علاقے میں قائم بیشتر مرغیاں بیمار تھیں، جنہیں ذبح کرکے ان کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا، اس پولٹری فارم میں مرغیوں کی دیکھ بھال کا کوئی مناسب انتظام موجود نہ تھا، یہاں پر صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی نظر آئی جب کہ یہاں پر قائم مذبح خانے کو بھی مقررہ اصولوں کے تحت قائم نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہاں پربیماریاں پھیلنے کا بھی بھرپور اندیشہ موجود تھا، بلدیہ ٹیموں نے پولٹری فارم کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ مرغیوں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

13 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

21 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

30 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

39 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

39 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

55 mins ago