پنجاب کا وفاق سے 140 ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب نے صوبائی محصولات کی مد میں وفاق سے 140 ارب روپے پر مشتمل اپنا حصہ مانگ لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس مدعات میں صوبوں سے جو وصولیاں کرتی ہے۔
قانونی طورپر وفاقی حکومت اس رقم میں سے صوبوں کا حصہ دینے کی پابند ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے 140ارب روپے ملنے کی صورت میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ جو 685 ارب روپے ہے میں اضافہ ہوجائے گا اور پنجاب حکومت وفاق سے ملنے والی رقم کو صوبے میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر خرچ کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert