سیاسی جماعتوں کو فارغ نہیں کرسکتے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو فارغ نہیں کرسکتے۔سیاسی جماعتیں دب سکتی ہیں، کمزور پڑ سکتی ہیں ختم نہیں ہوسکتیں۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ خدارا غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں۔ہمارے لیڈران انسان ہیں اولیا نہیں، ان کی اتنی تعریف نہ کریں،باری سب کی آنی ہے، گرفتاری پر خوش ہوکر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں۔
ان کا ایک بندہ جیل میں ہے میں نے ایک لفظ نہیں بولا۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ جس نے بھی ایوی ایشن پالیسی بنائی اس نے اس کا پٹھا بٹھایا۔پی آئی اے کا کوئی حصہ فروخت کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔روز ویلیٹ ہوٹل کی عمر 100سال سے زائد ہے،روز ویلیٹ ہوٹل کی یونین نے تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے۔
جب کہ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی جماعت اس ملک کو بھنور سے نہیں نکال سکتی۔

نواز شریف اقتدار کیلئے نہیں آرہے بلکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے غیرجانبدار ہیں یا نہیں،یہ ملک حقیقی قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ ن کچھ نہیں کرسکتی،ہمیں لیول پلینگ فیلڈ اقتدار کیلئے نہیں چاہیے،میرے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا گیا تھا،جبکہ مجھے جیل میں 6 بائی 4 کے کمرے میں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کے دوران مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آواز عمران خان کو سنانی ہے۔ میرا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوسکتا تھا تو شہباز گل کا 12 دن کا ہی ریمانڈ کر دیں۔ انکو ڈر ہے کہ قومی مفادات کو جو سودا ہوا،اس پر طوطا زبان نہ کھول دے،طوطے کی زبان بند رکھنا عمران خان کی مجبوری ہے،اسے بہت کچھ پتہ ہے۔ بات یہاں تک نہیں رہی طوطے نے بہت کچھ بتایا ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

12 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

35 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

39 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

44 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

1 hour ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

2 hours ago