سیاسی جماعتوں کو فارغ نہیں کرسکتے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو فارغ نہیں کرسکتے . سیاسی جماعتیں دب سکتی ہیں، کمزور پڑ سکتی ہیں ختم نہیں ہوسکتیں .

سعد رفیق نے مزید کہا کہ خدارا غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں . ہمارے لیڈران انسان ہیں اولیا نہیں، ان کی اتنی تعریف نہ کریں،باری سب کی آنی ہے، گرفتاری پر خوش ہوکر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں .
ان کا ایک بندہ جیل میں ہے میں نے ایک لفظ نہیں بولا . سعد رفیق نے مزید کہا کہ جس نے بھی ایوی ایشن پالیسی بنائی اس نے اس کا پٹھا بٹھایا . پی آئی اے کا کوئی حصہ فروخت کرنے کی تجویز زیر غور نہیں . روز ویلیٹ ہوٹل کی عمر 100سال سے زائد ہے،روز ویلیٹ ہوٹل کی یونین نے تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے .
جب کہ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی جماعت اس ملک کو بھنور سے نہیں نکال سکتی .

نواز شریف اقتدار کیلئے نہیں آرہے بلکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے غیرجانبدار ہیں یا نہیں،یہ ملک حقیقی قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا . میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ ن کچھ نہیں کرسکتی،ہمیں لیول پلینگ فیلڈ اقتدار کیلئے نہیں چاہیے،میرے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا گیا تھا،جبکہ مجھے جیل میں 6 بائی 4 کے کمرے میں رکھا گیا تھا .
انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کے دوران مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آواز عمران خان کو سنانی ہے . میرا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ہوسکتا تھا تو شہباز گل کا 12 دن کا ہی ریمانڈ کر دیں . انکو ڈر ہے کہ قومی مفادات کو جو سودا ہوا،اس پر طوطا زبان نہ کھول دے،طوطے کی زبان بند رکھنا عمران خان کی مجبوری ہے،اسے بہت کچھ پتہ ہے . بات یہاں تک نہیں رہی طوطے نے بہت کچھ بتایا ہے .

. .

متعلقہ خبریں