پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمیئر لیگ کیلئے اجازت دینے سے انکار

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان وکٹ کیپر اعظم خان کو کریبیئن پریمیئر لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا، جس کی تصدیق بورڈ حکام بھی کرچکے ہیں .

سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کے صاحبزادے اورجارح مزاج بیٹر نے کریبئین کرکٹ لیگ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ سے اجازت طلب کی تھی تاہم اعظم خان کو این او سی جاری نہیں کیا گیا .
دوسری جانب رابطہ پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی وجہ سے اعظم خان کو این او سی جاری نہیں کیا گیا . سمیع برنی کے مطابق 30 اگست سے شروع ہونے والے قومی ایونٹ اور لیگ کے انعقاد کی تاریخیں متصادم ہیں جبکہ بورڈ چاہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہش مند کرکٹرز قومی ایونٹ میں شرکت کریں .
واضح رہے کہ کیریبئین پریمئیر لیگ میں اعظم خان بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کریں گے، اس کے علاوہ ان کا لنکا پریمئیر لیگ سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے . اس کے علاوہ اعظم خان ویسٹ انڈیز میں ہونے والے دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں حصہ رہے تھے، ٹورنامنٹ سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا جو رواں ماہ کی چوبیس تاریخ سے اٹھائیس اگست تک کھیلا جانا ہے .

. .

متعلقہ خبریں