رانا ثنا اللہ کی اہلیہ شہباز گل کی رہائی کیلئے دعا گو، خانہ کعبہ میں شہباز گل کیلئے کیا دعا کی، اعتراف پر رانا ثنا اللہ بھی ہکا بکا
لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللّٰہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں اور وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لیے دعا کی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثنا اللّٰہ کی اہلیہ نے کہا کہ رانا ثنا پر تشدد کروانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا بھی نہیں ہے،
rدراصل انہیں ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں رانا ثنا اللّٰہ کی حوالات میں چینی پھینک دی جاتی تھی، شوہر پر تشدد ہوتا تھا تو وہ گھر آکر بتاتے نہیں تھے لیکن ہمیں محسوس ہوجاتا تھا۔رانا ثنا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے۔