کوئٹہ میں ڈیم ٹوٹنے کی خبریں افواہ اور بےبنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ڈیم ٹوٹنے کی خبر کو ڈپٹی کمشنر نے افواہ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کے آس پاس تمام ڈئمز محفوظ ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، سوشل میڈیا پر موجود افراد سے گزارش ہے کہ افواہوں کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئٹہ کے مکین افواہوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں گھر چھوڑ رہے ہیں جس کے باعث خوف و ہراس پھیل رہا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ واپس اپنے گھروں میں جائیں، اپنے بچوں اور املاک کو مشکل میں نہ ڈالیں۔
ڈی سی کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقوں ہنہ، نواں کلی، کچ موڑ، الماس چوک، جتک آباد، کچلاک اور ائیر پورٹ روڈ کے شہری افواہوں سے متاثر ہوکر گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ ہنہ اوڑک کے علاقہ میں موجود ہوں، اس لیے عوام اطمینان سے گھروں میں جائیں تاکہ نقصان سے بچاجاسکے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

7 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago