تحریک انصاف ملکی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملکی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے این اے 157 میں اپنی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی الیکشن کمپین کے دوران مختلف برادریوں اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے و یوسف رضا گیلانی کی قریبی ساتھی بیگم نسیم چودھری نے مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اداروں کا احترام اور مضبوطی کیلئے کام کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے، شہباز شریف سیلاب زدگان کی امداد میں سیاست نہ کریں اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کی طرف بھی توجہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بچانے نکلی ہے، ہماری پارٹی اقتدار کے لئے نہیں‘ملکی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہی ہے، ملک بچانا ہے تو امپورٹڈ حکمرانوں کواقتدار سے الگ کرنا ہو گا، قوم نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کل ملتان میں تاریخی جلسہ ہو گا جس میں وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، این اے 157 میں عمران خان کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہو گا، عوام جلسے میں آئیں اور عمران خان کا بیانیہ سنیں، این اے 157 میں مہر بانو قریشی کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

3 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

3 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

4 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

4 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago