شکور شاد نے استعفے سے انکار کر دیا ہے، علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ آج شکور شاد نے استعفے سے انکار کر دیا ہے، آج سوال پوچھنے پر توہین لگ جاتی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ لیاری این اے 246 سے پی ٹی آئی کے شکور شاد منتخب ہوئے تھے، سب ایم این ایز نے استعفیٰ لکھا تھا، کاغذات کی اسکروٹنی میں بھی وہ خود گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت مراحل کو ریویو کیا، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ سیلاب ہے، ملتان اور چشتیاں میں کب سیلاب آیا۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سندھ حکومت کی 15 سال کی کارکردگی بھی دیکھیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھ کر دیا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

Recent Posts

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

20 mins ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

57 mins ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

59 mins ago

اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست…

1 hour ago

ٹی 20 سیریز، محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا…

2 hours ago

شیر افضل مروت کے بعد 2 مزید سینیئر رہنما پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے الگ ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی…

2 hours ago