سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے .

دس گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے93 ہزار 964 روپے ہے . عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 33 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے . . .

متعلقہ خبریں