افغانستان میں فریقین انسانی حقوق کا تحفظ کریں : قومی سلامی کمیٹی کا اعلامیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے . اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تمام افغان گروہوں کی نمائندگی پر مشتمل ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم ہے .

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان میں فریقین پر زور دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کریں . تمام افغانوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی دہشت گرد تنظیم یا گروہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرے . وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور عسکری حکام نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں