زارا نور عباس نے اپنے بچے کی پیدائش اور موت کو زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہزارا نور عباس نے اپنے بچے کی پیدائش اور موت کو زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ قرار دیدیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں پہلی بار اپنے ہاں بچے کی پیدائش اور موت کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

انہوں نے کہا کہ وہ کافی وقت تک خود کو اپنے بچے کی موت کا ذمہ دار سمجھتی رہیں اور خود کو ہی مجرم ٹھہراتی رہیں مگر درحقیقت ایسا نہیں تھا، وہ کسی طرح بھی بچے کی موت کی ذمہ دار نہیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہو رہی تھی، تب انہوں نے ڈاکٹرز کو التجا کی تھی کہ انہیں نیند کی گولیاں دے کر سلا دیا جائے، کیوں کہ وہ اپنے بچے کو مرتے اور دفن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

زارا نے بتایا کہ ان کی درخواست کے باوجود ڈاکٹرز نے انہیں نیند کی گولیاں نہیں دیں اور انہوں نے اپنے بچے کی موت کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا اور باقی مراحل بھی دیکھے۔
معروف اداکارہ کے مطابق دیگر خواتین کی طرح وہ بھی کافی عرصے تک یہی سوچتی رہی تھیں کہ اگر وہ اپنی خوراک کا درست خیال رکھتیں تو ان کا بچہ نہ مرتا، انہوں نے کہا میں ابھی تک اس غم سے نہیں نکل سکی۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

ان کا کہنا تھا کہ وہ سوچتی رہتی تھیں کہ کاش وہ وٹامنز اور منرلز کی دوائیاں لیتی رہتیں، وہ فولک ایسڈ لیتی رہتیں، وہ حاملہ ہونے سے قبل اپنا وزن کم کر لیتیں، وہ اپنا بہتر خیال رکھتیں اور وہ درست غذاؤں کا انتخاب کرتیں تو شاید ایسا نہ ہوتا۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

زارا نے بتایا کہ لیکن ان کی تمام باتیں شاید اور کاش تک ہی ہیں لیکن درحقیقت خدا نے جس کو بچانا ہوتا ہے، وہ انہیں بچا لیتے ہیں اور جنہیں واپس لے لینا ہوتا ہے۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

انہوں نے کہا ان کے بچے سے متعلق بھی تمام فیصلے خدا کی مرضی تھے، وہ بے بس تھے، وہ کچھ نہیں کر سکتے تھے، وہی ہوا جو خدا نے چاہا اور جو خدا کی مرضی تھی۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

ان کے مطابق ان کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد انتقال پر انہیں ان کے والدین، رشتے داروں اور شوہر اسد قریشی نے سمجھایا اور انہیں سہارا دیا، جس وجہ سے ہی وہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹ سکیں۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

واضح رہے کہ زارا نور عباس نے اسد قریشی سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)