انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کی ٹیم سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مقابلہ کرنے کے لیے الگ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، عامر جمال، ابرار احمد، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert