حب میں افسوسناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی

حب(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے حب میں نورانی کراس کے قریب ہائیروف اور کوسٹر میں تصام سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے . حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور دونوں گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا .

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایمبیولینسوں کے ذریعے حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا . ہسپتال میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے . جاں بحق اور زخمی افراد شاہ نورانی سے واپس کراچی جا رہے تھے . دونوں گاڑیوں کے درمیان حادثہ شاہ نورانی کراس کے قریب پیش آیا . ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے . زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں