لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی توڑنے کی کوشش کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اسلامی قوانین کے تحت ہر مرد اور خاتون اپنی مرضی سے نکاح کرنے میں آزاد ہے، لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی پر جوڑے کوہراساں کرنے یا شادی توڑنے کی کوشش کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پسند کی شادی کرنے پر شادی شدہ جوڑے کو ہراساں کرنے اور اِن کی شادی کو ختم کروانے کی اکثر کوششیں کی جاتی ہیں، اور اِس سب میں لڑکی اور لڑکے کے اپنے ہی رشتہ دار شامل ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پسند کی شادی پر ہراساں کئے جانے کے کیس میں قرار دیا ہے کہپسند کی شادی توڑنے کی کوشش کو آئین کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے پولیس کو درخواستگزار خاتون اور اس کے خاوند کو غیرقانونی ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے صائمہ بی بی کی درخواست پر پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ تحفظ حاصل کرنے کی درخواستوں پر عدالتی احکامات کا غلط استعمال روکنے کیلئے عدالت کو محتاط ہونے کی بھی ضرورت ہے۔پسند کی شادی کے بعد قریبی رشتہ داروں کا اس تعلق کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کا رجحان ہمارے معاشرے میں عام ہے۔ہرعاقل اور بالغ مسلمان لڑکی کے اپنی مرضی سے نکاح کرنے کا قانونی نکتہ عدالتوں میں طے ہو چکا ہے۔
پسند کی شادی ایک مذہبی معاہدے نکاح کے تحت پایا تکمیل کو پہنچتی اور جوڑا اپنے خاندان کا آغاز کرتا ہے، اسلامی قوانین کے تحت ہر مرد اور خاتون اپنی مرضی سے نکاح کرنے میں آزاد ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ والدین کی مرضی کے بغیر شادی کرنیوالی خواتین کی جانب سے تحفظ کی درخواستوں کا رجحان بڑھ چکا ہے۔تحفظ حاصل کرنے کی درخواستوں پر عدالتی احکامات کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے عدالت کو محتاط ہونے کی بھی ضرورت ہے۔
فیصلے کے متن میں درج ہے کہ خواتین کا پسند کی شادی پر خیالی خدشے کے پیش نظر اپنے باپ، بھائی حتی کہ ماں کیخلاف درخواستیں دائر کرنے کا رجحان پریشان کن امر ہے۔جج نے لکھا کہ عدالتوں میں دائر کچھ کیسوں میں ثابت ہوا بھی ہے کہ شادی شدہ جوڑے کی زندگی کو حقیقی خطرات لاحق تھے۔

Recent Posts

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

1 min ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

35 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

44 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

51 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

56 mins ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

1 hour ago