شاہدآفریدی کی بیٹیوں کانام ’’A‘‘سے ہی کیوں شروع ہوتاہے ؟قومی ٹیم کے سابق کپتان نے خود راز سے پردہ اٹھادیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے نامA سے، شروع اور آخر میں، A پر ہی ختم ہونے کےحوالے سے راز سے پردہ اٹھا دیا . شاہد خان آفریدی حال ہی میں سماجی کارکن شہزاد رائے کے ساتھ ایک نجی چینل کے شو میں موجود تھے .

جہاں میزبان کے سوال پر کہ آپ کی تمام بیٹیوں کے نام کے شروع میں A آتا ہے اور آخر میںبھی اس کے پیچھے کیا راز ہے؟اس سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ایسی کو خاص بات نہیں . دراصل میری پہلی بیٹی کا نام اقصیٰ میرے والد نے رکھا تھا . اس کے بعدجب انشا پیدا ہوئی تو مجھے یہ نام بہت پسند تھا . انہوں نے کہا، میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ اب ہمارے جتنے بھی بچے ہوں گے . ان کے نامA سے شروع ہونگے . لیکن مجھے اس بات کی خبر نہیں تھی کہ ان سب کے نامA پر ختم ہو نگے خیال رہے کہ شاہد خان آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں . جن کے نام اقصیٰ، انشاء عروہ، عجوہ اور اسمارہ ہیں . . .

متعلقہ خبریں