پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات، سیلاب متاثرین کیلیے مزید ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ میں تقریب ہوئی جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خطاب کیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اورپاکستان کوسیلاب سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے تناظر میں فوڈ سیکورٹی کے لئے مزید ایک کروڑ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔پاکستان کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے۔ سیلاب کے چیلنج سے فوری نہ نمٹا گیا تو اس کے اثرات طویل مدت کے لئے ہوں گے۔ امریکا نے سیلاب زدگان کے لیے پاکستان کو 55 ملین ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان سفارتکاری واپس آئی ہے۔ پاکستان میں 3کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتےہیں۔ یہ سبز انقلاب کا وقت ہے ہمیں یقین ہےصدر بائیڈن قیادت کریں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور امریکی ہم ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

53 mins ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

56 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

1 hour ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

1 hour ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

1 hour ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago