9 سال قبل والد کو اغوا کیا گیا تھا جو اب تک لاپتہ ہیں، مُشک کلیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور ماڈل مُشک کلیم نے کہا ہے کہ اُن کے والد کو 9 سال قبل اغوا کیا گیا تھا جو اب تک لاپتہ ہیں۔دو سال قبل مُشک کلیم نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں اور ہم نے 2013 میں اپنے والد کو کھو دیا تھا، انہیں نائیجیریا سے اغوا کیا گیا تھا اور وہ اب تک واپس نہیں آئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)


ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے والد کو فیملی سے بچھڑے 9 برس ہو چُکے ہیں جن کی اب تک کوئی خیر خبر نہیں ملی۔
مُشک کلیم نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ انسان کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے، جب یہ ہوا میرا بڑا بھائی 19 سال کا تھا اور دو چھوٹے بھائی کافی کم عمر تھے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)


انہوں نے بتایا کہ اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، آپ کو ہر وقت ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
معروف ماڈل کے مطابق اس سب کے بعد میری والدہ نے بہت ہمت دکھائی اور میں ان ہی سے متاثر ہوئی، انہوں نے خود ہی ہم چاروں کی پرورش کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)


ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے ہمیں پڑھایا، والد کے جانے کے بعد میری امی پتھر کی دیوار بن کر ہمارے سامنے کھڑی ہوئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)


پاکستان کی مشہور ماڈل مُشک کلیم نے مزید کہا کہ میری والدہ نے کوئی نوکری نہیں کی کیونکہ میرے والد کی اچھی جاب تھی جس کے باعث والدہ کے پاس ایک اچھی سیونگ تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)