سوئی گیس کمپنی کا موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے متبادل کیلئے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے متبادل کے لئے صارفین کو قدرتی گیس کی بجائے ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے صارفین کو قدرتی گیس کی بجائے ایل پی جی سلنڈر دے گی،سوئی ناردرن گیس کمپنی صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرے گی،صارفین کو سستے داموں ایل پی جی سلنڈر دئیے جائیں گے ،شہر میں ایس این جی پی ایل کے تمام دفاتر میں ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے۔

حکومت کی مقررہ کردہ قیمت 2600 روپے فی سلنڈر چارج کیا جائے گا،سوئی ناردرن گیس کمپنی سردیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے لائسنس پر ایل پی جی فروخت کرے گی،ابتدائی طور پر ایک لاکھ سلنڈر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا،نومبر میں قدرتی گیس کم ہونے پر سسٹم کو ایل پی جی سلنڈر کے ذریعے چلایا جائے گا،ایل پی جی سلنڈر کی قیمت صارفین کے بلوں میں وصول کی جا سکے گی۔

Recent Posts

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

1 min ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

20 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

38 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

55 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

1 hour ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

1 hour ago