مریم نواز خود تو بری ہو گئیں۔۔۔شوہرِ نامدار کیپٹن صفدرریٹائرڈ کو کس منجھدار میں چھوڑا۔۔۔؟کیپٹن صفدر کیساتھ کیا ہوا ، جانیں تفصیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا . پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی .

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت میں کہا کہ میں نے پہلے بتایا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں کب بنیں، پھر بتایا کہ ان کمپنیوں نے یہ پراپرٹیز کب خریدیں، انہوں نے انکار کیا کہ یہ پراپرٹیز 1993 سے ان کے پاس ہیں . جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کمپنیز نے اس عرصے میں ضرور پراپرٹیز خریدیں، مگر وہ کہتے ہیں کہ 2006 میں قطری فیملی سے سیٹلمنٹ کے بعد ان کے پاس آئیں . اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ اور نیب پراسیکیوٹر کے دئائل سننے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سناتے مریم نواز کی 7 سال کی سزا اور کیپٹن صفدر کی ایک سال کی سزاکالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا .

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی ایون فیلڈ کیس میں ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سز اسنائی گئی تھی . جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس سارے کیس میں ان تمام ملزمان کو تو کچھ کہنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ کیس تو آپ نے ثابت کرنا تھا . جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کا کیس شاید ٹھیک ہو مگر آپ اس کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، ہم صرف پبلک نالج یا کسی کی سنی سنائی بات پر فیصلہ نہیں سنا سکتے، مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں اس لیے ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا . نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نوا ز کا کہنا ہے کہ الحمداللہ آج نواز شریف کو اللہ نے سرخرو کیا ،

عمران خان آج جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹ کا اختتام ایسا ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا , نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے . تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد میں اپنے وکلاء اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں، 6 سال بعد آج فیصلہ آیا ہے اتنا کڑا احتساب پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی لیڈر کا نہیں ہوااور کوئی لیڈر ایسا نہیں آیا جو اس طرح سے ان سب سے سرخرو ہوا ہو . مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ میں اس احتساب کا سامنا کروں گا ، میرا خاندان بھی اس احتساب کا سامنا کرے گا اور آج اس احتساب سے ہم بری ہوئے ہیں . نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں عمران خان سے پوچھنا چاہوں گی کہ اللہ نے تمہیں جھوٹا ثابت کیا ہے اب کیا کرو گے ، میں ان سے کہتی ہوں جس طرح اسحاق ڈار واپس آئے ہیں،اسی طرح نواز شریف بھی بہت جلد واپس آئیں گے .

. .

متعلقہ خبریں