پڑھائی اور والد کے ٹرانسپورٹ کے کاروبار پر کرکٹ کو فوقیت دینے والے عامر جمال کو ایک اوور سے عالمی پہچان مل گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)میانوالی کے گاؤں کلور شریف سے تعلق رکھنے والے عامر جمال نے پڑھائی اور والد کے ٹرانسپور کے کاروبار پر کرکٹ کو فوقیت دینے والے عامر جمال کو ایک اوور نے عالمی پہچان دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلنڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے انگلش ٹیم کیخلاف آخری اوور کیا جس میں انہوں نے پاکستان کو فتح دلوائی اسی ایک اوور نے عامر جمال کو عالمی کرکٹ میں پہچان دے دی ہے ۔

آل راؤنڈر عامر جمال میانوالی میں ٹینس بال سے شوقیہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے اسلام آباد پہنچے تو ہارڈ بال کرکٹ نے انھیں اپنی جانب متوجہ کیا، انھوں نے میانوالی واپس جا کر اپنے والد سے خواہش کا اظہار کیا لیکن انھوں نے یہ بات واضح کر دی کہ پڑھائی پر توجہ دو یا پھر ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں میرا ہاتھ بٹاو، عامر کے دماغ پر کرکٹ چھائی ہوئی تھی انھوں نے واپس اسلام آباد آ کر کلب کرکٹ شروع کر دی۔

جون 2013 میں انھوں نے اسلام آباد انڈر 19 کی نمائندگی کی، کریئر اتار چڑھاو کا شکار رہا لیکن وہ حوصلہ نہیں ہارے، ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ میں اعداد و شمار کے لحاظ سے عامر کی کارکردگی غیرمعمولی نہیں تھی لیکن سلیکٹرز نے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انھیں پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

3 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

3 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

3 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

5 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

5 hours ago