خاتون کی بہادری، ڈاکوؤں پر پتھر برسادئیے، لٹیروں کو پکڑنے کی بھی کوشش

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔نارتھ کراچی میں لوٹ مار کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک خاتون نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر پتھر بھی پھینکے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے بابا موڑ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک گلی میں شہری سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔
اس دوران ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی جبکہ گلی کے اندر خاتون اور دیگر افراد ڈاکو سے گتھم گتھا بھی ہوگئے اس دوران خاتون نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکو کی موٹر سائیکل کو عقب سے پکڑ کر روکنے کی بھی کوشش کی اور ناکامی کے بعد ڈاکوؤں پر پتھر بھی پھینکے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ ناصر اور 22 مجاہد کے نام سے کی گئی، دریں اثنا نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب بھی موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ افضل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

Recent Posts

نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ…

5 mins ago

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

43 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

49 mins ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

52 mins ago

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

59 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

1 hour ago