شنیرااکرم مینارپاکستان واقعے پربھڑک اٹھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والے اورمعاشرتری مسائل پراپنی آواز بلندکرنے والی شنیرااکرم نے مینارپاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پرشدیدغصے کااظہارکیاہے ۔شنیرااکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک صارف کاٹوئٹ شیئرکیاجس میں یوم آزادی کے موقع پرمینارپاکستان پرپیش آنےو الے واقعے کی ویڈیوشیئرکی گئی ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ کہ سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اوراس کے ساتھیوں کوتشدد کانشانہ بنایا،کپڑےپھاڑ دئیے نقدی وزیوارت چھین لیے ،صارف نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ اسے لاہورکاشہری ہونے پرشرم محسوس ہورہی ہے ۔دوسری جانب شنیرااکرم نے اس واقعے پراپناردعمل دیتے ہوئے شدیدغصے کااظہارکیا۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے سوالیہ انداز میں لکھاکہ آخر یہ سب کیاہے۔

WhatsApp
Get Alert