پاکستان

صحت کارڈ سے دس لاکھ تک علاج کی سہولت مل رہی ہے، شاہ محمود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صحت کارڈ سے دس لاکھ تک علاج کی سہولت مل رہی ہے۔ ملتان کڈنی سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رولر ہیلتھ سینٹر مخدوم رشید عرصہ دراز سے چل رہا تھا، رولر ہیلتھ سینٹر مخدوم رشید اپ گریڈ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گریڈ اٹھارہ تک کے افسران کے مسائل یہاں حل ہوتے ہیں، اسپتال میں سیاسی تعلق نہیں دیکھا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا ابھی تک لوگوں کو ادراک نہیں جبکہ صحت کارڈ سے دس لاکھ تک علاج کی سہولت مل رہی ہے۔وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے شہروں میں نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں، سرکاری اسپتالوں پر بہت دباؤ تھا۔

متعلقہ خبریں