جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

(قدرت روزنامہ)جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عمر عطا بندیال سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس بن گئے۔

واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب میں ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء سمیت لاء افسران نے شرکت کی۔

WhatsApp
Get Alert