شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ۔۔۔!!! خیبر پختونخواہ کے مزید 9 اضلاع میں پیر سے کورونا پابندیوں کا فیصلہ
تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند ہوں گے . ہوٹلوں میں رات 10 بجے تک آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی . ہفتے میں 02 دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی . ضلعی انتظامیہ ان چھٹیوں کا تعین کرینگی . ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سواریوں کیساتھ چلیں گی . تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام ہوگا . محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق مذہبی، ثقافتی،موسیقی اورشادی، کے انڈور پروگرامات پر پابندی لگادی گئی . شادی بیاہ کے پروگرامات آوٹ ڈور 300 مہمانوں کیساتھ سخت ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کی اجازت ہوگی . . .