کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کرچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے تمام پمپنگ اسٹیشنز کے فیڈرز ٹرپ ہو گئے جس کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق شہرِ قائد میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث تمام پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی سپلائی مکمل بند ہو گئی ہے۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کے الیکٹرک انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
واٹر بورڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز پر متبادل ذرائع سے پمپنگ کی بحالی کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبۂ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔