گوادر میں دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

گوادر(قدرت روزنامہ) گوادر میں دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بلوچ وارڈ کے علاقے میں ایکسپریس وے پر کام کرنے والے ورکرز کی گاڑی کے قریب ہوا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert