وزیراعظم کا 3 سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم آئندہ ہفتے تقریب میں عوام سے خطاب کریں گے .

عاشورہ کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی تقریب ملتوی کی گئی تھی اور تقریب کی نئی تاریخ کا حتمی اعلان جلد کیا جائیگا . حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس کی تیاری کل سے شروع کردی جائے گی . پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان بھی ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو اپنی کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرتی ہے . . .

متعلقہ خبریں