افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں بابراعظم سمیت اہم کرکٹرز کو آرام دینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی، قومی ٹیم کی کپتانی لیگ سپنر شاداب خان کریں گے جب کہ بابراعظم سمیت 4 کرکٹرز آرام کریں گے . تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی ہے، کپتان بابراعظم سمیت 4 کرکٹرز کو آرام دیا جارہا ہے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ، فاسٹ بائولر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کرنے کرکٹرز میں شامل ہیں .

ذرائع کے مطابق لیگ سپنر شاداب خان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں نئے کرکٹرز کو آزامانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ امام الحق ، فخر زمان ، سرفراز احمد اور فہیم اشرف ون ڈے سکواڈ میں شامل ہوں گے . فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنائیں گے، جارح مزاج بلے باز خوشدل شاہ کو بھی ِایک اور موقع ملنے کا امکان ہے جب کہ صہیب مقصود اور حارث سہیل کا ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے . واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے کی سیریز پہلی ستمبر سے سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں