اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھرپور عوامی حمایت کےساتھ عوام کےٹیکس کےپیسوں سےاپنی جیبیں گرم کرنےوالوں کوعوام کےسامنے جوابدہ بنائیں گے،انسانوں کو بنیادی ضروریات زندگی سےمحروم کردیاگیاہے،دنیاچاندپرجانےکی بات کر رہی ہے، ہم تمام تر وسائل ہوتے ہوئے گٹر لائنوں کے مسئلوں سے باہر نہیں آسکے . انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جان بچانے والی ادویات کو بھی کرپشن کی نظر کر دیا ہے،صوبے میں نہ علاج کی سہولیات ہیں، نہ تعلیم کی، نہ صفائی کی اور نہ کاروبار کیلئے انفراسٹرکچر موجود ہے،پاک سرزمین پارٹی ان تمام مسائل کو حل کر کے سندھ کی عوام کو ایک بہترین مستقبل دے گی . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ حکومت نے سندھ کے وسائل کو بری طرح سے لوٹ کر آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تاریکیوں میں ڈبونے کی سازش کی ہے . محرم الحرام کے بعد اب صوبہ سندھ میں یزیدی حکومت کے خلاف کراچی سے کشمور تک احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں .
متعلقہ خبریں