اہم ملک نے اپنے سفارتی عملے کو افغانستان سے بحفاظت نکالنے کے لیے پاکستان سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے کابل میں وطن واپسی کے منتظر کورین سفارتی عملے کے جلد انخلا کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے . میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جنوبی کوریا کے ہم منصب نے رابطہ کیا ہے اور دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی کم وقت میں نمایاں طور پر تبدیل ہو چکی ہے . ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان باشندوں کی سیکیورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے . انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، افغانوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت اور اقتصادی تعاون کو یقینی بنائے . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام کے لیے کوریا سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے . کورین وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو رواں سال دسمبر میں کوریا میں منعقد ہونیوالے "یو این پیس کیپنگ اجلاس" کے سیشن کی صدارت کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا . دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر دو طرفہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا . . .

متعلقہ خبریں