اب کیا ہوگا۔۔۔۔؟لانگ مارچ سے پہلے ہی پی ٹی آئی کیلئے عدالت کی جانب سے بہت بڑا حکم آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق بنائی فہرست پر سوال اٹھا دیے اور شہریوں کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کیخلاف سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔چیف جسٹس نے پولیس سے استفسار کیا کہ یہ کیسی لسٹیں آپ بنا رہے ہیں ؟ ۔ اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ آئی جی صاحب نے لسٹ بنوائی ہے ہم نے ان افراد کو شیورٹی بانڈز دینے کے لیے کہا ہے۔

چیف جسٹس نے پولیس حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہراسمنٹ ہے کیسے آپ اس پر کال کر سکتے ہیں؟ ، آپ کیسے ان کو کال کر سکتے ہیں ؟ یہ کوئی طریقہ ہے وہ سابق ایڈووکیٹ جنرل ہیں۔پولیس حکام نے جواب دیا کہ یہ ریورٹ اسپیشل برانچ نے بنا کر آئی جی صاحب کو دی اور انہوں نے ہمیں دی۔چیف جسٹس نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کس نے کال کی تھی ؟ ۔ پولیس سب انسپکٹر عظمت باجوہ نے بتایا کہ میں نے کال کی تھی اور شیورٹی بانڈ جمع کرانے کے لیے کہا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت پولیس نے شیورٹی بانڈ مانگے ہیں ؟ ۔ پولیس حکام نے جواب دیا کہ ہم نے نقص امن کی وجہ سے بانڈ مانگے تھے جو حکم تھا اس پر عمل کیا۔

Recent Posts

باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی…

7 mins ago

حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا، شرعاً جائز نہیں: چیئرمین پاکستان علما کونسل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ…

15 mins ago

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا…

32 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی…

39 mins ago

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد ملنے والی طلائی جیبی گھڑی 40 کروڑ روپے میں نیلام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد…

43 mins ago

بلاضرورت وافر مقدار میں درآمد شدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے درآمدگندم مقررہ ضرورت سے زائد منگوانےکا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع…

52 mins ago