ملتان میں شکست کی وجہ موروثی سیاست ہو سکتی ہے، ترجمان کے پی حکومت کا اعتراف


پشاور(قدرت روزنامہ)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ موروثی سیاست ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ملتان میں پی ٹی آئی کی شکست کو تسلیم کرتے ہیں، پارٹی امیدوار کے انتخاب اور انتخابی مہم میں مسئلہ ہو سکتا ہے، ملتان کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ موروثی سیاست ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ ایمل ولی خان عمران خان سے شکست کے بعد سیاست اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے استعفی دے اور غلام احمد بلور الزام تراشی کی بجائے

الیکشن کمیشن میں درخواست دیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ضمنی الیکشن میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ملتان اور کراچی کی دو نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں۔

Recent Posts

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

2 mins ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

8 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

19 mins ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

25 mins ago

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

28 mins ago

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنر کے پی حلف اٹھالیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے…

31 mins ago