کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا، وزیر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پر عمل بھی کر رہے ہیں . اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا .

دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پر عمل بھی کررہے ہیں؟ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے جو افغانستان میں بے امنی کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری نہیں چاہ رہا . وزیر خارجہ نے مشورہ دیا کہ طالبان اور سابق حکمران مل کر ایسا سیاسی ڈھانچا بنائیں جس میں سب شامل ہوں . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے اور کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات سے رابطے ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان آئے افغان وفد کی وزیراعظم اور مجھ سے ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا اور ہمیں احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں ’اسپائیلرز‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں . شاہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ افغان قیادت کی فہم وفراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز سے کیسے نمٹتے ہیں اور افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے کیونکہ سب امن کے خواہاں ہیں . . .

متعلقہ خبریں