سوشل میڈیا پر عائزہ خان کے فالورز میں تیزی سے اضافہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالورز 90 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئے۔

پاکستانی اداکارہوں میں سب سے زیادہ فین فالونگ رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے کہا ہے کہ مسلسل محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جس پر سپراسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور فیشن ڈیزانر ماریہ بی نے خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عائزہ خان نے نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیے ہوئی ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر بے تحاشہ مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Recent Posts

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

2 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

4 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

7 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

12 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

18 mins ago

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ پاک…

23 mins ago