نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوئی ہے . مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا . ورکنگ پیپر کےمطابق کمپنی کو ٹھیکہ شہباز شریف کی منظوری سے دیا گیا . واضح رہے کہ نیب راولپنڈی میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے . . .
(قدرت روزنامہ) نیب نے اسلام آباد،راولپنڈی میٹرو بس اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کرلیاہے .
شہبازشریف پر احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو غیرقانونی طورپر میٹروبس منصوبے میں تزئین وآرائش کاٹھیکہ دینے کا الزام ہے .
متعلقہ خبریں