ملائیکہ اروڑا کی ساڑھی میں دلکش تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا کی ساڑھی میں دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑا ساڑھی پہن کر فیشن ڈیزائنر و فلم میکر منیش ملہوترا کے ہاں دیوالی پارٹی میں پہنچ گئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائیکہ اروڑا کالی ساڑھی میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔


اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی چنڈ تصاویر شئیر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کو اپنے فرینڈز اور فیملی کے ساتھ فیشن ڈیزائنر کنال راول اور ارپتا مہتا کے پری ویڈنگ پارٹی میں دیکھا گیا تھا ۔
دونوں کی پارٹی سے ایک سے بڑھ کر ایک تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئیں ، جو کافی وائرل بھی ہوئیں۔

اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی اس پارٹی سے اپنے تازہ لُک کی تصویریں شیئر کی تھیں، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی تھیں۔واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

6 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

7 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago