صبا قمر نے کورونا ویکسین لگوالی،تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لیےویکسین لگوالی۔تفصیلات کے مطابق شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لیےویکسین لگوالی۔

صبا قمر کی جانب سےانسٹاگرام کی اسٹوریز پرویکسین لگوانے کی ویڈیوزشیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ویکسی نیشن سینٹر میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک شخص اداکارہ صبا قمر سے ماسک اُتارنے کا کہتا ہے جس پر وہ منع کردیتی ہیں۔ صبا قمر ویکسین لگواتے ہوئے ذرا سی ڈری ہوئی بھی نظر آئیں لیکن اُنہوں نے ویکسین لگواکر مداحوں کو مثبت پیغام دیا۔

دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سےمزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی ۔ این سی او سی کےجاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 84 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

Recent Posts

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا…

17 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی…

24 mins ago

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد ملنے والی طلائی جیبی گھڑی 40 کروڑ روپے میں نیلام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد…

27 mins ago

بلاضرورت وافر مقدار میں درآمد شدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے درآمدگندم مقررہ ضرورت سے زائد منگوانےکا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع…

36 mins ago

قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیرپور تھانہ سوارہ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین…

46 mins ago

سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ…

51 mins ago