وٹامن کی گولیوں کے استعمال میں زیادتی سے پھیپھڑوں کا کینسرہوسکتا ہے، تحقیق

بیجنگ(قدرت روزنامہ) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وٹامن کی گولیوں کے استعمال میں زیادتی پھیپھڑوں کے مہلک کینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔عام طور پر لوگ وٹامن اے کی گولیاں مدافعتی نظام اور بینائی بہتر کرنے کے لیے کھاتے ہیں۔ البتہ، چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وٹامن کی یہ گولیاں پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔
گزشتہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا تھا کہ وٹامن اے کازیادہ استعمال بیضہ دانی کےکینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وٹامن اے کی گولیوں کا کوئی تعلق پھیپھڑوں کے کینسر سے سامنے آیا ہے۔فرنٹیئرز اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن اے کی گولیوں کے استعمال میں زیادتی اسکوامس خلیوں اور ایڈینوکارسِنوما پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔
برطانیہ میں کینسر سےہونےوالی اموات میں سب سے زیادہ اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوتی ہیں۔ہر سال برطانیہ میں 47 ہزار لوگوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ 34 ہزار 700 افراد کی اس بیماری سے موت واقع ہوجاتی ہے۔اسکوامس سیل کارسِنوما اور ایڈینوکارسِنوما دونوں پھیپھڑوں کے کینسر کی عام اقسام ہیں۔ان دونوں میں ایڈینوکار سِنوما سب سے عام قسم ہے اور یہ بلغم بنانے والے غدود کے خلیوں سے ہونا شروع ہوتی ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

3 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

3 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

3 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

4 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

5 hours ago