انڈونیشیا نے اپنا افغان سفارتی مشن پاکستان منتقل کردیا
(قدرت روزنامہ) انڈونیشیا نے اپنا افغان سفارتی مشن پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سفارتی عملہ اپنی تمام تر ذمہ داریاں اسلام آباد سے انجام دے گا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشین وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کابل کے سفارتخانے میں تعینات عملہ اپنی سفارتی ذمہ داریاں عارضی طور پر اسلام آباد سے انجام دے گا۔ ابتدائی طور پر سفارتی مشن محدود عملے کیساتھ کابل سے ہی جاری رکھنے کا منصوبہ تھا، تاہم ’نئی پیش رفت‘ کے باعث منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔
خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا نے کابل سے اپنے درجنوں شہریوں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔
