صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس ، 5 رکنی لارجر بنچ قائم ، قاضی فائز عیسیٰ حصہ نہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافیوں کو ہراساں کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرف سے از خود نوٹس لینے کا کیس۔ قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چھبیس اگست کے بجائے پیر کو کرے گا ۔
بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ۔ سماعت کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
