ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے، شیخ رشید

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی پیش نظر ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی اور نواز شریف کابیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی، اس لیے خوف پھیلا رہی ہے اور اب انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں لیکن الیکشن ہر صورت کرانے ہونگے۔
ان ہم نےایم ایل 1 ،چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیات ھا جو کہ موجودہ حکومت نے تقریباً 10ارب ڈالرکردیا ہے۔