جلسے جلوس، استعفوں، عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی سب سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، پی ڈی ایم کا شیرزہ بکھر چکاہے ۔ فرخ حبیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائےاطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی صاحب پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائےاطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے جلوس، استعفوں، عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی سب سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔فرخ
حبیب کا کہنا تھا کہ سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ کرپشن پر احتساب سے بچنے کے لئے این آر او چاہتا ہے جو نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کو دیکھے بغیر ہی اس کو مسترد کرنے والی اپوزیشن ٹھپا مافیا کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔زیر مملکت کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کو صاف شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔
