کراچی: پیپلز اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پیپلز اسکوائر اور اس کے اطراف کی سڑکوں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا . پیپلز اسکوائر سےآئی آئی چندریگر روڈ تک آنے والی سڑک پر چارجڈ پارکنگ لینا شروع کردی گئی ہے .

شاہراہ پر ایک طرف رہائشی عمارتیں،کاروباری دفاتر اور دوسری طرف سرکاری رہائش گاہ ہے .
رپورٹس کے مطابق عملے نے رہائشی افراد سے بھی کار پارکنگ کی وصولی شروع کردی ہے . علاقے میں رہنے والے شہریوں نے رہائشی علاقے میں چارجڈ پارکنگ پر احتجاج کیا، اس دوران ٹھیکیدار کے عملے اور رہائشی افراد کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی .
ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے شاہراہ پر چارجڈ پارکنگ وصول کرنے کا ٹھیکہ دیا ہے . اس حوالے سے پوچھنے پر ٹھیکیدار نے کوئی سرکاری کاغذ نہیں دکھایا اور سوال کرنے پر موقع سے فرار ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں